بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آصف علی کا پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل

افغانستان کے خلاف پاکستان کو 4 چھکے لگا کر فتحیاب کرنے والے بیٹسمین آصف علی کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

اس انٹرویو میں آصف علی نے کہا تھا کہ فیصل آباد ٹیم کےلیے ان کا نام پہلی دفعہ آیا، میچ کے بعد انہیں 55 ہزار کا چیک ملا تو جیب میں رکھ کر سویا کہ کہیں کھو نہ جائے۔

انہوں نے اس انٹرویو میں مصباح الحق کی تعریف بھی کی اور کہا کہ سابق کپتان نے جب سے انہیں کھیلتا دیکھا تب سے ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔

آصف علی آج بھی مصباح الحق کے معترف ہیں، میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ کیریئر میں مصباح الحق نے ہمیشہ سپورٹ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.