پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو چیلنج کوئی کٹھ پتلی نہیں کرسکتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان جمہوریت سے نفرت کرنے والی سوچ کے مہرے کے سوا کچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ خان صاحب بتانا پسند فرمائیں گے کہ علیمہ خان نے کب اور کس بینک کے ذریعے پیسے بیرون ملک بھیجے۔
پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ نیازی صاحب حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم کی منتقلی کی مارکیٹنگ کرتے رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، وہ حساب دینے کے لیے بھی تیار رہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے پی پی اور ن لیگ کو سیاست میں چیلنج دینے کے لیے آنے کے وزیراعظم کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کو چیلنج کوئی کٹھ پتلی نہیں کرسکتا۔
Comments are closed.