سابق صدر آصف علی زرداری سے اسلام آباد میں ایم کیو ایم رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں پی ڈی ایم رہنماؤں کی موجودگی میں طے پانے والے امور سے متعلق گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رہنماؤں نے آصف زرداری سے سندھ حکومت سے متعلق معاملات میں سست روی پر تشویش کا اظہار کیا۔
ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے شکوہ کیا کہ سندھ حکومت سے جس تعاون کی توقع تھی وہ نہیں مل سکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رہنماؤں نے سابق صدر سے شکوہ کیا کہ تعیناتیوں سے متعلق بھی انہیں اعتماد میں نہیں لیا جارہا ہے۔
ایم کیو ایم رہنماؤں نے آصف علی زرداری کو بتایا کہ بلدیاتی نظام میں تبدیلیوں کا عمل بھی سست روی کا شکار ہے۔
اس موقع پر آصف زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ ایم کیو ایم کے تحفظات دور کئے جائیں۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ ایم کیو ایم سے جو کچھ طے پایا ہے اس پر مکمل عمل کریں گے۔
Comments are closed.