بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آسیہ اندرابی، شبیر شاہ، یاسین ملک، مسرت عالم کی قید پر تشویش ہے، پاکستان

دفترِ خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آسیہ اندرابی، شبیر احمد شاہ، یاسین ملک اور مسرت عالم بھٹ کی مسلسل قید پر تشویش ہے۔

جاری کیئے گئے ایک بیان میں دفترِ خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو کشمیری رہنماؤں کی مسلسل قید اور بگڑتی صحت کی صورتِ حال پر سخت تشویش ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ کالے قوانین کے تحت گرفتار کشمیری رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے، پاکستان عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے کشمیری رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کرتا ہے، گرفتار کشمیری رہنماؤں کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سینکڑوں معصوم کشمیریوں کو بغیر کسی جرم کے قید میں رکھا جا رہا ہے، بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں سے ناروا سلوک برتا جا رہا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان بابری مسجد کی جگہ پر ایودھیا مندر کے منصوبے کو مسترد کرتا ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ یومِ جمہوریہ کے موقع پر مندر کے منصوبے کا آغاز جان بوجھ کر ہندو انتہا پسندی کو ہوا دینا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.