آسٹریلیا میں کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاؤ جاری ہے۔
حالیہ وبا سے ریاست نیو ساؤتھ ویلز بری طرح متاثر ہوئی ہے جبکہ ریاست میں کورونا کے مقامی منتقلی کے 22 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈیلٹا ویرنٹ پر قابو پانے کیلئے سڈنی سمیت چار بڑے شہروں میں سخت لاک ڈاؤن نافذ ہے جبکہ آسٹریلیا میں ہر دو میں سے ایک شخص کورونا پابندیوں کے زیر اثر ہے۔
دوسری جانب فرانس میں بھی ڈیلٹا ویرنٹ کے کیسز میں تیزی آ گئی جبکہ ملک میں رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز میں20 فیصد ڈیلٹا ویرنٹ کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔
انڈونیشیا میں کورونا کیسز بڑھنے پر آکسیجن کی طلب بھی بڑھ گئی جبکہ اسپتالوں میں مریضوں کے اضافے سے گنجائش ختم ہونے لگی ہے۔
Comments are closed.