امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ سے اپنے شہریوں کا انخلاء ختم کر دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی انخلاء کے لیے آخری پرواز کابل ایئر پورٹ پر ہوئے حملے سے قبل روانہ ہوئی تھی۔
اس حوالے سے نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم جیسنڈرا آرڈرن نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان سے انخلاء کے لیے مزید پروازیں نہیں چلائی جائیں گی۔
واضح رہے کہ پڑوسی ملک افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ پر گزشتہ روز ہوئے 3 دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 90 ہو چکی ہے، جبکہ واقعے میں 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد میں بڑی تعداد میں وہ لوگ شامل ہیں جو افغانستان سے جانا چاہتے تھے اور اسی لیئے کابل ایئر پورٹ پر موجود تھے۔
Comments are closed.