آسٹریلوی کھلاڑی نے ایک گھنٹے میں 3 ہزار 182 پش اپس لگا کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
ڈینیئل اسکالی نے ایک گھنٹے میں کسی بھی مرد کی جانب سے سب سے زیادہ پش اپس لگانے کا ریکارڈ بنا کر گنیز بک میں دوبارہ اپنا نام درج کروا لیا ہے۔
انہوں نے پچھلے برس 6 اگست 2021 کو بھی ایک مخصوص پوزیشن میں ساڑھے 9 گھنٹے تک پش اپس لگا کر ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔
گنیز کی طرف سے بتایا گیا کہ اسکالی نے پچھلے ریکارڈ ہولڈر جاراڈ ینگ کے مقابلے میں 100 پش اپس زیادہ لگائے ہیں۔
عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے کے بعد اسکالی نے کہا کہ 12 سال کی عمر میں ان کا بازو ٹوٹ گیا تھا جس کے بعد ان کا ذہن جسم کو مستقل یہ سگنل بھیجتا ہے کہ بازو میں درد ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ درد ہو یا نا ہو، ہلکے سے چھونے پر، معمولی حرکت پر، ہوا چلنے یا پانی گرنے پر بھی مجھے لگتا ہے کہ بازو میں درد اٹھ رہا ہے لیکن حقیقت میں درد نہیں ہوتا۔
Comments are closed.