بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آسٹریلوی کپتان نے آؤٹ ہونے کے فوراً بعد ہی بالر کی تعریف کردی

بھارت کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے آؤٹ ہونے کے فوراً بعد ہی بھارتی بالر کی تعریف کی جسے سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جارہا ہے۔

بھارتی فاسٹ بالر جسپریت بمراہ نے یارکر گیند کرا کر ایرون فنچ کو 31 رنز پر آؤٹ کیا۔ اُس وقت آسٹریلوی کپتان بہت ہی جارحانہ بیٹنگ کررہے تھے۔

بارش کے باعث اس میچ کو 8 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ پہلے کھیلتے ہوئے آسٹریلیا نے 5 وکٹ پر 90 رنز بنائے تھے، جواب میں بھارتی ٹیم نے میچ 6 وکٹ سے جیت لیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.