hookup Vincentown New Jersey hookup Monmouth Junction NJ instant sex hookup sites gay vegas hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آسٹریلوی ٹیم کو دھمکی دینے والا بھارتی خود ڈر گیا

پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی آسٹریلوی ٹیم کو دھمکی آمیز ای میل کرنے والا بھارتی شہری خود ڈر گیا اور اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیے۔

 آسٹریلوی کھلاڑیوں کی فیملی کو پاکستان میں کھیلنے پر دھمکی آمیز ای میل کرنے کے معاملے میں نیا موڑ آگیا، بھارتی شہری خود ڈر کر بھاگ گیا۔

دھمکی آمیز ای میل کرنے والے بھارتی باشندے مریدل  تیواری نے سوشل میڈیا اکاونٹس بند کردیے۔

بھارتی شہری نے پاکستانی میڈیا پر خبر چلنے کے بعد اپنے تمام سوشل مِیڈیا اکاونٹ ختم کیے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کا دورہ پاکستان بھارتیوں کو پسند نہیں آیا، بھارتی شہری نے آسٹریلوی کھلاڑی کے خاندان کو دھمکیاں دے دیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 سال بعد پاکستان آنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے ہیں، آسٹریلوی ٹیم کے ایک رکن کی فیملی کو انسٹاگرام پر دھمکیاں دی گئیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑی کو پاکستان میں کھیلنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی، دھمکیاں انسٹاگرام پر جعلی اکاؤنٹjyot.isharma391 سے دی گئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.