بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آزاد کشمیر کا وزیرِ اعظم کون ہو گا؟ عمران خان کی مشاورت

آزاد کشمیر کا وزیرِ اعظم کون ہو گا؟ اس حوالے سے وزیرِاعظم عمران خان نے اپنے قریبی رفقاء سے مشاورت شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم کے لیے مختلف ناموں پر مشاورت کی گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ دھاندلی کے باوجود آزاد کشمیر میں 11 نشستیں جیتی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، علی امین گنڈا پور شریک ہوئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سردار تنویر الیاس، بیرسٹر سلطان محمود اور چوہدری انوارالحق آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کے لیے ہاٹ فیورٹ قرار دیئے گئے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ کشمیر الیکشن کو تماشہ ہی کہا جا سکتا ہے، نون لیگ کو کہیں 50 اور کہیں 55 ووٹ سے ہرایا گیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم کے معاملے پر مزید مشاورت کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم کا حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم عمران خان کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.