آزاد کشمیر کا وزیرِ اعظم کون ہو گا؟ اس حوالے سے وزیرِاعظم عمران خان نے اپنے قریبی رفقاء سے مشاورت شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم کے لیے مختلف ناموں پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، علی امین گنڈا پور شریک ہوئے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سردار تنویر الیاس، بیرسٹر سلطان محمود اور چوہدری انوارالحق آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کے لیے ہاٹ فیورٹ قرار دیئے گئے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم کے معاملے پر مزید مشاورت کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم کا حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم عمران خان کریں گے۔
Comments are closed.