
آزاد کشمیر میں گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی، 3 افراد جاں بحق ہوگئے، دبا ہوا ایک شخص معجزانہ طور پر بچ گیا۔
پتھروں میں دبی گاڑی کو کاٹ کر زندہ بچ جانے والے شخص کو نکالا گیا۔
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مانسہرہ مظفرآباد شاہراہ کئی مقامات اور گلگت غذر روڈ یولنگ کے مقام پر بند ہوگیا۔
علاوہ ازیں نصیر آباد، جعفر آباد اور صحبت پور میں بارشوں اور ژالہ باری سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.