آزاد کشمیر الیکشن کے لیے پاک آرمی کے کمیشنڈ اور نان کمیشنڈ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کردیے گئے۔
فوجی افسران کو یہ اختیارات حکومت آزاد کشمیر نے چیف الیکشن کمشنر کی تجویز پر تفویض کیے ہیں، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے مشکوک ووٹ کی حیثیت کے تعین کا اختیار پریزائڈنگ آفیسر کو دے دیا ہے۔ جس کے تحت پریزائڈنگ آفیسر ووٹ کو درست یا مسترد قرار دینے کا اختیار استعمال کرسکے گا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.