اتوار2؍جمادی الاوّل 1444ھ27؍نومبر 2022ء

آزاد کشمیر، خواتین ووٹرز کی جیپ کھائی میں گر گئی، 6 جاں بحق

آزاد کشمیر کی وادیٔ نیلم کے علاقے دودھنیال میں خواتین ووٹرز کو لے کر جانے والی جیپ کھائی میں گر گئی ۔

پولیس کے مطابق حادثے میں 6 خواتین ووٹرز موقع پرجاں بحق ہو گئیں، جبکہ ڈرائیور اور 7 خواتین ووٹرز زخمی ہو گئیں جن میں سے 6 کی حالت نازک ہے۔

ووٹرز کی جیپ کو حادثہ پیش آنے کے بعد دودھنیال پولنگ اسٹیشن نمبر 7 اور 8 میں پولنگ روک دی گئی ہے۔

دوسری جانب اعوان پٹی پولنگ اسٹیشن پر 2 سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تلخ کلامی کے باعث پولنگ کچھ دیر کے لیے روک دی گئی، تاہم پولیس کی اضافی نفری آنےکے بعد پولنگ دوبارہ شروع ہو گئی۔

واضح رہے کہ آزاد جموں کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے، جہاں 31 سال بعد مقامی حکومتیں پھر سے قائم ہوں گی۔

مظفر آباد کی یونین کونسل انوار شریف کے پولنگ اسٹیشن پر 2 گروپوں میں تصادم ہوا ہے۔

صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

بلدیاتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کے 3 اضلاع نیلم، جہلم ویلی اور مظفر آباد میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.