بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آرڈیننس آرہے ہیں کیا پارلیمنٹ تحلیل ہوچکی ہے؟ نہال ہاشمی کا سوال

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نہال ہاشمی نے استفسار کیا ہے کہ کیا پارلیمنٹ تحلیل ہوچکی ہے؟ حکومت صرف آرڈیننس لارہی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران نہال ہاشمی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے تو ایسا لگتا ہے کہ صرف آرڈیننس آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 48 گھنٹے پہلے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ہدف بناکر آرڈیننس جاری کیا ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ حلف نہ اٹھانے والے پارلیمنٹیرینز کو ڈی سیٹ کرنا الیکشن کمیشن یا پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کیا پارلیمنٹ تحلیل ہوچکی؟ جو صحافیوں اور ممبران کے خلاف آرڈیننس لائے جارہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.