آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایوانِ صدر اسلام آباد میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے الوداعی ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر صدرِ پاکستان عارف علوی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی دفاعی شعبے میں خدمات کو سراہا۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملک اور پاک فوج کے لیے خدمات کی تعریف بھی کی۔
صدرِ عارف علوی کی جانب سے جنرل قمر جاوید باجوہ کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بھی الوداعی ملاقات کریں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے جنرل قمر جاوید باجوہ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو 29 نومبر 2016ء کو ان کے پیشرو جنرل راحیل شریف کی جانب سے پاک فوج کی کمان سونپی گئی تھی۔
سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے جنرل قمرجاوید باجوہ کو بطور آرمی چیف مدتِ ملازمت میں 3 سال کی توسیع دی گئی تھی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی مدت پوری ہونے پر کل 29 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔
پروقار عسکری تقریب میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی کمان کی علامت ’ملاکا اسٹک‘ حافظِ قرآن اور اعزازی شمشیر یافتہ جنرل سید عاصم منیر کو سونپ دیں گے۔
Comments are closed.