ہفتہ یکم جمادی اوّل 1444ھ 26؍نومبر2022ء

آرمی چیف کی تعیناتی روکنے سے متعلق درخواست جرمانے کیساتھ مسترد

سندھ ہائی کورٹ نے آرمی چیف کی تعیناتی روکنے سے متعلق شہری شبیر اسلم کی درخواست مسترد کر دی۔

عدالت نے درخواست گزار پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

سندھ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ ہمارا کام چیف آف آرمی اسٹاف کی تعیناتی روکنا یا تعینات کرنا نہیں ہے۔

وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے لیے جی ایچ کیو کی سمری وزارتِ دفاع سے وزیرِ اعظم آفس میں موصول ہو گئی ہے۔

اس ضمن میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ باقی مراحل بھی جلد طے ہو جائیں گے۔

اس سے پہلے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ جی ایچ کیو نے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے لیے 6 سینئر موسٹ جنرلز کے نام وزارتِ دفاع کو بھیج دیے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.