بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آرمی چیف کا کشمیریوں کی جدودجہد آزادی کو سلام

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں کی جدودجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری بھارتی مظالم کا عزم و ہمت سے مقابلہ کررہےہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاکہنا ہے کہ کشمیری بھارتی مظالم کا عزم و ہمت سے مقابلہ کر رہے ہیں، لاک ڈاؤن اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مقابلہ کررہےہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ کشمیری عوام کی امنگوں اور عالمی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرکے اس انسانی المیے کو ختم کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.