بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آرمی چیف کا رسالپور اور نوشہرہ میں پاک فوج کے زیر انتظام اداروں کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رسالپور اور نوشہرہ میں پاک فوج کے زیر انتظام مختلف اداروں کا دورہ کیا۔

آرمی چیف نے نوشہرہ اسکول آف آرمز اینڈ میکنائزڈ وارفیئر کا دورہ کیا جہاں انہیں جنگی میدان کی ضروریات کے مطابق اسکول کے تربیتی پروگرامز پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر باجوہ نے ٹینک وی ٹی فور کے لیے نئے تعمیر شدہ ٹریننگ کمپلیکس کا افتتاح کیا۔

سپہ سالار نے مشینی جنگی تربیت کے لیے سینٹر آف ایکسی لینس کا بھی افتتاح کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف کو ملٹری کالج میں مختلف تربیتی کورسز اور سہولتوں سمیت ایم سی ای میں انسداد آئی ای ڈیز اور سول انجینئرنگ ونگز پر بھی بریفنگ دی گئی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملڑی کالج میں اسٹرکچرل لیب کا بھی دورہ کیا۔

انہوں نے ملٹری کالج آف انجینئرنگ رسالپور آمد کے بعد یادگار شہداء پر پھول رکھے اور فاتخہ خوانی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.