آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کا دورہ کیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایل او سی پر تعینات افسران اور جوانوں کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سپہ سالار نے ایل او سی کے نوسیری سیکٹر پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایل او سی کی موجودہ صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
چیف آف آرمی اسٹاف نے جوانوں کے جذبے کو سراہا اور ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کی تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔
Comments are closed.