بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاہور کور کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کور کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فوجیوں سے گفتگو کی، چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کا مشاہدہ کیا، فوجی جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔

آرمی چیف نے افسروں، جوانوں کو اپنے پیشے پر فوکس رہنے اور بدلتے خطرے سے باخبر رہنے کی تاکید ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.