آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف اور اٹلی کے وزیر خارجہ کی ملاقات میں افغانستان کے لیے انسانی بنیادوں پر امداد کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دوران گفتگو کہا کہ اٹلی کے ساتھ تعلقات کو پاکستان اہمیت دیتا ہے، ہم اٹلی کے ساتھ مشترکہ مفاد پر مبنی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔
اٹلی کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر افغانستان کی صورتحال سے متعلق پاکستان کے کردار اور اسلام آباد کے تحت کابل سے یورپی افراد کے انخلا کے آپریشن کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اٹلی کے وزیرخارجہ کا پاکستان سے سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
Comments are closed.