ایئرکوالٹی انڈیکس کا کہنا ہے کہ آج کراچی کی فضا مضر صحت ہے، کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 159 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا بھی آج مضر صحت ہے، لاہور کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 168پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔
آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بنگلادیش کا ڈھاکا پہلے، چین کا شہر بیجنگ دوسرے اور کرغزستان کا شہر کراسنویارس تیسرے نمبر پر ہے۔
ایئرکوالٹی انڈیکس کا کہنا ہے کہ درجہ بندی کے مطابق 151 سے200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے اور 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہوتی ہے۔
ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔ آلودہ فضا سے شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔
اس حوالے سے ماہرین صحت نے ایک پیغام جاری کیا ہے، جس میں اُن کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہری ماسک کا استعمال کریں اور گھروں کی کھڑکیاں دروازے بند رکھیں۔
Comments are closed.