محکمہ موسمیات کا رمضان المبارک کے چاند سے متعلق کہنا ہے کہ آج شام چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ماہ صیام کا چاند گزشتہ صبح 7بج کر 32منٹ پر پیدا ہوچکا ہے، آج غروب آفتاب کےوقت چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہوگی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام بیشتر علاقوں میں مطلع صاف یا جزوی ابرآلود رہنےکاامکان ہے۔ آج کی شام غروب آفتاب اور غروب قمر کا فرق 71گھنٹے ہوگا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے قائم مقام ڈائریکٹر عالم زیب خان کا کہنا ہے کہ پشاور کے جنوبی اضلاع میں چاند واضح نظر آنے کا امکان ہے۔
عالم زیب خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پشاور میں آج شام کو مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7 بجکر 45 منٹ تک چاند چاند نظر آنے کا امکان ہے۔
Comments are closed.