چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج میری بھی انگریزی کمزور ہے۔
یہ بات انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہینِ عدالت کیس میں معافی مانگنے کے موقع پر کمرۂ عدالت میں صحافی کے سوال کہ ’’ڈیپ ریگریٹ اور ان کنڈیشنل اپولوجی میں سے ہم کس کا ترجمہ کریں؟‘‘ کے جواب میں کہی۔
صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ خان صاحب معافی مانگیں گے یا خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑیں گے؟
عمران خان نےجواب دیا کہ یہ آپ کو پتہ چل جائے گا۔
صحافی نے سوال کیا کہ عدالتوں سے آپ کی جان کب چھوٹے گی؟
عمران خان نے جواب دیا کہ ابھی نہیں چھوٹنے لگی۔
صحافی مطیع اللّٰہ جان نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا آپ معافی مانگ کر زیادہ خطرناک ہو جائیں گے؟
عمران خان نے جواب دیا کہ تمہیں ان چیزوں کا زیادہ علم ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب! کیا آپ اب بھی کسی کے لاڈلے ہیں؟
جواب میں عمران خان مسکرا کر آگے بڑھ گئے۔
Comments are closed.