لاہور میں آج رواں سال کی مون سون کی سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔
ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کے مطابق سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں 167 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
ایم ڈی واسا نے مزید بتایا کہ لاہور شہر کا 90 فیصد سے زائد کا علاقہ کلیئر کر دیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ گلیوں میں پانی جمع ہونے کی شکایات دور کررہے ہیں۔ ایم ڈی واسا نے کہا کہ شہر سے پانی کی سو فیصد نکاسی تک فیلڈ میں رہیں گے۔
Comments are closed.