وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15565 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 724 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 7350 ہوچکی ہے۔ آج مزید321 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد425941 ہوچکی ہے۔ جبکہ اب تک 5968044 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 455031 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، اس وقت 21740 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 21164 گھروں میں، 35 آئسولیشن سینٹرز میں اور 541 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور 488 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 39 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے 724 نئے کیسز میں سے 250 کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں ضلع جنوبی 75، ضلع شرقی 63، کورنگی 42، ضلع وسطی 37، ضلع غربی 17 اور ملیر سے 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد 63، شہید بے نظیر آباد 45، سانگھڑ 34، جامشورو 33، ٹھٹھہ 32، قمبر 25، بدین اور لاڑکانہ 21-21، میرپورخاص، عمرکوٹ اور ٹنڈو الہ یار 20۔ 20، شکارپور اور تھرپارکر 19-19، سکھر 18، دادو اور نوشہروفیروز 15-15،جیکب آباد 9، کشمور اور ٹنڈو محمد خان 6۔ 6، گھوٹکی 2 اور سجاول سے ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔
Comments are closed.