وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 11424نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں کورونا وائرس کے مزید 524 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک مریض انتقال کر گیا۔
انہوں نے کہا کہ اموات کی مجموعی تعداد 8030 ہوچکی ہے، آج مزید 216 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 508879 ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک کورونا وائرس کے 7841397 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 561377 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، اس وقت 44468 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 44220 گھروں میں، 18 آئسولیشن سینٹرز میں اور 230 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 213 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 16 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے 524 نئے کیسز میں سے 204 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں سے ملیر 80، ضلع شرقی 57، ضلع جنوبی 31، کورنگی 21، ضلع وسطی 14 اور ضلع غربی سے 1 نئے کیس رپورٹ ہوا ہے۔
دیگر اضلاع میں حیدر آباد 126، سجاول 30، ٹھٹھہ 28، جامشورو 26، تھر پارکر 18، شکار پور 15، جیکب آباد اور سانگھڑ 10۔ 10، سکھر 9، میرپورخاص اور ٹنڈو الہیار 8 ۔ 8، بدین اور گھوٹکی 7 ۔ 7، لاڑکانہ اور عمر کوٹ 6 ۔ 6، مٹیاری 4 اور خیرپور سے 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 345709 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ اس طرح اب تک 46057328 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔
Comments are closed.