جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

آج سندھ میں کورونا وائرس کے 384 نئے کیسز رپورٹ، ایک مریض کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10590 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید 384 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ ایک مریض انتقال کرگیا۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اموات کی مجموعی تعداد 4469 ہوچکی ہے۔ آج مزید 196 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 253237 ہوچکی ہے۔ اور اب تک 3172228 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ اب تک 262206 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت 4500 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 4206 گھروں میں، 9 آئسولیشن سینٹرز میں اور 285 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 256 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 40 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے 384 نئے کیسز میں سے 150 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 41، ضلع جنوبی 35، ملیر 27، ضلع وسطی 24، کورنگی 21 اور ضلع غربی سے 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

صوبے کے دیگر اضلاع میں بدین 39، حیدرآباد 27، مٹیاری 22، سانگھڑ 14، ٹنڈو الہیار 13،  میرپورخاص 11، قمبر 10، جیکب آباد 8، نوشہرو فیروز، سجاول، سکھر، عمرکوٹ اور شکارپور7۔7، گھوٹکی اور جامشورو 6۔6، خیرپور 5، لاڑکانہ 3، کشمور 2 اور دادو سے ایک کیس سامنے آیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.