وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اومی کرون کیسز کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ آج کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے 53 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 39 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔
انھوں نے کہا کہ مثبت آنے والے کیسز میں سے 75 فیصد کی سفری ہسٹری ہے۔ مقامی منتقلی کے کیسز میں بھی تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر صورت احتیاط کریں۔
انھوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بازاروں، دفاتر اور عوامی مقامات پر ماسک ضرور پہنیں اور سینی ٹائیزر کا استعمال کریں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وبا سے صرف احتیاط سے ہی بچاؤ ممکن ہے۔
Comments are closed.