بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آج بابر کوہلی کو ناک آؤٹ کردیں گے، عامر خان

برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے کہا کہ آج کے میچ میں بابراعظم ویرات کوہلی کو ناک آؤٹ کریں گے۔

باکسرعامرخان نے بابراعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ پُراعتماد رہ کر متحرک اور جذبے کے ساتھ میدان میں جائیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرے میں حیدر علی کو پلئینگ الیون میں شامل نہیں کیے جانے کا امکان ہے

انہوں مزید نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی دباؤ نہ لیں ان کے ساتھ بابر اعظم اور شعیب ملک جیسے کھلاڑی ہیں۔

عامر خان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف اچھا کھیلے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو کبھی کم نہ سمجھا جائے، گرین کیپس کسی کو بھی حیران کر سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021ء کا سب سے بڑا میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں میگا ایونٹ کے سُپر 12 مرحلے میں شام سات بجے آمنے سامنے ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.