آئی فون 11 پرو کی وجہ سے گولی لگنے سے بچ جانے والے ایک یوکرینی فوجی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
یہ ویڈیو کلپ سب سے پہلے سوشل میڈیا سائٹ ریڈ اِٹ پر شیئر کیا گیا تھا، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک یوکرینی فوجی اپنے بیگ سے آئی فون نکال رہا ہے جو بالکل تباہ شدہ حالت میں ہے اور اس کے اندر ایک بلٹ بھی موجود ہے۔
جو گولی اس فوجی کی جان لے سکتی تھی اسے اس آئی فون نے روک کر ایک بلٹ پروف جیکٹ کا کام کیا۔
اس واقعے کے تفصیلات پوسٹ میں شیئر نہیں کی گئی ہیں، لیکن پھر بھی یہ ویڈیو کلپ وائرل ہو گیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پوسٹ کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.