بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئی جی پنجاب نے 55 پولیس افسران کے تبادلے کردیے

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس نے رات کی خاموشی میں ایک ہی جھٹکے میں 55 افسران کے تبادلے کردیے۔

سنٹرل پولیس آفس (سی پی او) لاہور سے رات گئے 12 ایس پیز اور 43 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری ہوئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 25 مئی کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے موقع پر متحرک 2 ایس پیز کو او ایس ڈی بنادیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے 25 مئی کے لانگ مارچ کو روکنے کی کوششوں میں سامنے آنے والے 2 ایس پی اخلاق اللّٰہ تارڑ اور وقار عظیم کو سنٹرل آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عمران کرامت بخاری کو ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ لاہور، سرفراز ورک کو ایس پی آپریشنز سٹی لاہور، رضا تنویر کو ایس پی انویسٹی گیشن صدر لاہور اور آفتاب پھلروان کو ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.