بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئی جی موٹر وے انعام غنی کو ہٹا دیا گیا

وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) موٹر وے انعام غنی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔

ایڈیشنل آئی جی خالد محمود کو آئی جی موٹر وے کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

آئی جی موٹر وے انعام غنی کو ہٹائے جانے اور ایڈیشنل آئی جی خالد محمود کو اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سابق آئی جی پنجاب پولیس، موجودہ آئی جی ریلوے پولیس انعام غنی کا کہنا ہے کہ میں وزیرِ اعظم عمران خان کا مشکور ہوں کہ مجھے پنجاب کی بجائے پورے پاکستان کا آئی جی بنا دیا۔

نوٹیفکیشن کے ذریعے انعام غنی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.