بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئی جی سندھ کا وفاقی حکومت کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو براہ راست خط

آئی جی سندھ مشتاق مہر نے وفاقی حکومت کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو براہ راست خط لکھ دیا۔

مشتاق مہر کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھنے پر سندھ حکومت آئی جی سے ناراض ہو گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ مشتاق مہر کو خط لکھا کہ براہ راست خط لکھنا قوائد 1986 کی خلاف ورزی ہے۔

اپنے خط میں محکمہ داخلہ سندھ نے یہ بھی لکھا ہے کہ سرکاری افسران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی منظوری کے بغیر خط نہیں لکھ سکتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.