سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ تکنیکی معاہدے کے بعد روپے پر اثر پڑا۔
اپنے بیان میں شوکت ترین نے کہا کہ میں پریشان ہوں کہ اگلے 4 سے 6 ہفتوں میں روپے کا کیا ہو گا؟
شوکت ترین نے کہا کہ ایسا لگتا ہے دوسرے کھلاڑی عالمی بینک اور دوست ممالک آئی ایم ایف کے بعد فنڈز تقسیم کریں گے۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد بھی روپے کی گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے۔
انٹربینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 15 پیسے مہنگا ہوکر 210 روپے 95 پیسے ہے۔
انٹربینک تبادلہ کے کاروباری ہفتے میں ڈالر کا بھاؤ 3 روپے 4 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے اضافے سے 211 روپے ہے۔
Comments are closed.