عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے 6 ارب ڈالر کے قرض کے لیے 12 جنوری کو ہونے والا ریویو ملتوی کرنے کی پاکستان کی درخواست منظور کر لی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا ریویو اب 28 یا31 جنوری کو ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ اجلاس سے ایک روز قبل ایجنڈا طے کرتا ہے، پاکستان نے ایجنڈا مؤخر کرنے کی درخواست نہیں کی۔
ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ ضمنی بجٹ کی منظوری کے فوری بعد اجلاس طلب کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہلے سے طے تھا کہ پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف بورڈ پاکستان کا جائزہ لے گا۔
مزمل اسلم نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد اگلی قسط جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گا۔
Comments are closed.