وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ حکومت پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کے لیے اچھی پیش رفت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا ہے۔
عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ کوروناوائرس کے باعث چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رہنمائی کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ سپورٹ کرنے پر ساتھیوں اور آئی ایم ایف اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے اچھی پیش رفت ہے۔
Comments are closed.