وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ آئین نے پاکستان کو محفوظ کیا ہے، آئین اس لیے ہوتا ہے کہ وقت کی ضرورت کے ساتھ اس میں ترمیم ہوجائے۔
اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے قائداعظم یونیورسٹی میں تعمیر مسجد کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی کاوشوں کے مشکور ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ قائد اعظم یونورسٹی میں مسجد بنانے کا رشتہ روحانی رشتہ ہے، متحدہ عرب امارات کے ساتھ محبتوں اور دوستی کا رشتہ قائم رہے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ آئین نے پاکستان کو محفوظ کیا ہے، آئین میں تبدیلی کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس موجود ہے۔
متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی کا مسجد کی افتتاحی تقریب میں کہنا تھا کہ ان کی طرف سے تعاون کا سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا۔
Comments are closed.