وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید کی تعطیلات اور صارفین کی سہولت کے پیشِ نظر بجلی کے بلز کی مقررہ تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔
آئیسکو کے ترجمان کے مطابق جن بجلی کے بلوں کی مقررہ تاریخ 10 اور 11 مئی تھی ان میں توسیع کر کے 17 مئی کر دی گئی ہے۔
ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ جن بجلی کے بلوں کی مقررہ تاریخ 12 اور13 مئی تھی ان میں توسیع کر کے ان کی جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 مئی کر دی گئی ہے۔
آئیسکو کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اس ضمن میں آئیسکو ریجن میں قائم تمام بینکوں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ترجمان آئیسکو نے یہ بھی کہا ہے کہ صارفین بغیر سر چارج کے توسیع شدہ تاریخوں تک اپنے بجلی کے بل جمع کرا سکتے ہیں۔
Comments are closed.