وفاقی حکومت نے آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا۔
وزارتِ خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، اب نئی قیمت 227 روپے 19 پیسے فی لٹر ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کی قیمت اب 244 روپے 95 پیسے فی لٹر ہوگی۔
وزارتِ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 4 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافےہوا ہے اور نئی قیمت 201 روپے 7 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12 پیسے کمی کے بعد 191 روپے 32 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
Comments are closed.