آئس لینڈ نے کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے عائد تمام پابندیاں ختم کر دیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق آئس لینڈ کے وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ اب شہریوں کو ماسک پہننے یا سماجی فاصلہ رکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔
آئس لینڈکے وزیرِ صحت کا مزید کہنا ہے کہ آئس لینڈ کے 87 فیصد عوام کورونا وائرس کی ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کر چکے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم اس معاشرے کو بحال کر رہے ہیں جس میں ہم رہنے کے عادی ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.