بدھ 18؍جمادی الثانی 1444ھ11؍جنوری 2023ء

او آئی سی اجلاس میں اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ کے دورے کی مذمت

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے غیر معمولی اجلاس میں اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ کے اشتعال انگیز دورے کی مذمت کی گئی ہے اور مسئلہ فلسطین کی مرکزی اہمیت کا اعادہ کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق او آئی سی کا اجلاس سیکرٹری جنرل کی زیر صدارت ہوا جس میں مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ بیت المقدس کے خلاف اسرائیلی پالیسیوں اور اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا گیا ہے کہ بیت المقدس پوری اسلامی امہ کے دل کے قریب ہے۔

غیر معمولی اجلاس کے اختتام پر او آئی سی کی طرف سے 17 نکاتی اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں اسرائیل کی مذمت کے علاوہ مسلم ممالک، عالمی اداروں، تنظیموں، مذہبی رہنماؤں اور انسانی حقوق کے اداروں کو اس اہم معاملے کی طرف متوجہ کیا گیا ہے۔

پاکستان نے اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ کے دورے کی…

اس سے قبل گزشتہ ہفتے پاکستان نے بھی اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ کے دورے کی سخت مذمت کی تھی۔

واضح رہے کہ 3 جنوری کو اسرائیلی وزیرِ قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے سخت سیکیورٹی میں مسجد الاقصیٰ کا اشتعال انگیز دورہ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.