امریکی ڈالر لمبی اڑان بھرنے کے بعد مسلسل گراوٹ کا شکار ہے جبکہ پاکستانی روپیہ استحکام کی طرف گامزن ہے۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 روپے 38 پیسے سستا ہونے کے بعد 215 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 روپے سستا ہونے کے بعد 213 روپے کا ہو گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کے آغاز میں سرمایہ کاری کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 241 پوائنٹس اضافے کے بعد 42485 ہو گیا۔
Comments are closed.