آسٹریلیا میں اوور 60 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ویٹرنز نے شاندار آغاز کیا اور پہلے ہی میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی۔
پاکستانی ویٹرنز نے ویسٹ انڈیز کو 23 سے شکست دی اور ایونٹ میں پہلی فتح اپنے نام کی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 216 رنز بنائے، طاہر رشید 58 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ بابر علی نے 38 رنز کی باری کھیلی۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 45 اوورز میں 9 وکٹ پر 193 رنز بنائے، پاکستان کے بابر علی بشارت نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اوور 60 ورلڈ کپ میں صرف 60 سال سے زائد عمر کے کھلاڑی شریک ہیں۔
Comments are closed.