جمعرات 26؍جمادی الثانی 1444ھ19؍جنوری 2023ء

اومان مشرق وسطیٰ کا پہلا اسپیس راکٹ لانچ سینٹر تعمیر کرے گا

اومان رواں برس مشرق وسطیٰ کا پہلا اسپیس راکٹ لانچ سینٹر تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

شہر دُقم میں ’اطلاق اسپیس لانچ کمپلیکس‘ تعمیر کیا جائے گا جہاں سے اگلے سال کے آغاز پر راکٹ لانچ ہوسکے گا لیکن مرکز کی مکمل تعمیر میں تین برس لگیں گے۔

نیشنل ایرو اسپیس سروسز کمپنی (نیسکوم) کا کہنا ہے کہ دُقم لانچ قائم کرنے کے دو مقاصد ہیں۔

ایسا سینٹر جہاں سے کاروباری، پیشہ ورانہ اور تعلیمی مقاصد کیلئے راکٹ اسمبل، ٹیسٹ اور لانچ کیا جاسکے۔

نیسکوم کے مطابق اس لانچ سینٹر میں عالمی راکٹ کمپنیز بھی رسائی حاصل کرسکیں گی اور مقامی سطح پر یہ تعلیمی و تحقیقی پروگرامز کیلئے دستیاب ہوگا۔

اسپیس سینٹر کیلئے دُقم کا انتخاب کیوں کیا؟

نیسکوم کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی تصدیق شدہ تحقیق نے دُقم کی استوائی جگہ کو راکٹ لانچ کیلئے دنیا کی 5 موثر ترین ارض البلد میں سے ایک قرار دیا ہے۔

دُقم میں بندرگاہ بھی ہے جسے فروری 2022 میں کھولا گیا تھا، یہ بندرگاہ بیلجیئم کے ساتھ شراکت میں تعمیر کی گئی ہے جس میں زیادہ تر سرمایہ کاری چین نے کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.