سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو کے لانگھو روڑ پر 2 مبینہ دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔
اوباڑو میں گشت پر مامور پولیس پارٹی پر مبینہ دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔
ایس ایس پی گھوٹکی اظہر مغل کے مطابق تعاقب کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کی اور پولیس پر دستی بم سے حملہ کیا، لیکن گھیرے میں آنے اور گولیاں ختم ہونے پر انہوں نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی نے مزید کہا کہ ملزمان کے پاس اسلحہ اور ہینڈ گرینڈ بھی تھے، دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردوں کی شناخت امام الدین پتافی اور عبدالحمید کے ناموں سے ہوئی ہے، عبدالحمید کا موجودہ پتہ ظاہر پیر ضلع رحیم یارخان ہے۔
ڈی آئی جی سکھر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دہشت گردوں نے دیسی ساختہ بم کو درمیان میں رکھ کر ایک دوسرے کو گلے لگا لیا اور دھماکے سے خود کو اُڑا لیا۔
Comments are closed.