
سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو کے نواحی گاؤں میں سیوریج کے پانی نے علاقہ مکینوں کے لیے میت تک گزارنا مشکل بنادیا ہے۔
گاؤں میں سیوریج کا پانی جمع ہونے سے علاقہ مکین میت تنگ گلیوں اور چھتوں سے گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
اوباڑو کے نواحی گاؤں بگڑا کوری میں سیوریج کا پانی جمع ہونے سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ دو فریقوں میں جھگڑے کے باعث سیوریج نالا بند ہے، جس پر کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر تحصیلدار اوباڑو سے رپورٹ طلب کی ہے۔
Comments are closed.