سندھ کے شہر اوباڑو میں محنت کشوں کی فصلوں سے تاحال بارش کا پانی نکالا نہیں جاسکا جس کی وجہ سے کپاس کی کھڑی دس ایکڑ فصل سوکھ گئی ہے۔
کسان ریاض احمد اور سجاد کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے کپاس کی فصل کے پتے سوکھ گئے ہیں اور ہم دس لاکھ روپے کے مقروض ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زمین تو اپنی تھی ہی نہیں مگر اب تو گھر بھی رہنے کے قابل نہیں رہے، بارش کی وجہ سے تباہی کے بعد اب کھاد، بیج ، ہل کے اخراجات اور زمین کے سالانہ ٹھیکے سمیت دکاندار اور زمیندار کا قرض اتارنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زمینوں میں پانی جمع ہونے سے وہ سخت پریشان ہیں۔
کسانوں نے انتظامیہ سے پانی کی نکاسی کا مطالبہ کیا۔
Comments are closed.