پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جس شخص کے ہاتھ ایل این جی، چینی، آٹا، ادویات اور فارن فنڈنگ اسکینڈل میں رنگے ہوں اور جس کے نامۂ اعمال میں مہنگائی سے تنگ عوام کی خودکشیاں ہوں، اس شخص کو ریاست مدینہ کی مثال دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل میں مریم نواز نے ایک خبر کا تراشہ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ اسپتال کے نام پر مانگے گئے پیسے پارٹی فنڈ میں جاتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی فنڈنگ کے پیسے ذاتی اکاؤنٹ میں جاتے رہے اور عوام کے پیسے ان کی جیبوں میں جاتے رہے۔ یہ اخلاقی، مذہبی اور قانونی طور پر انتہائی گھناؤنے جرائم ہیں جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
Comments are closed.